بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس، اسد قیصر ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

پشاور ( ممتا زنیوز) پی ٹی آئی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے، وکیل اسد قیصر نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل آج وزیراعلیٰ کے پی کے ہمراہ صوابی ویمن یونیورسٹی کے دورہ پر ہیں اس لیے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے ۔ پیر کو سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ میں کہا کہ اسد قیصر ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے ، وہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے ہمراہ صوابی ویمن یونیورسٹی کا دورہ پر ہیں ، اسد قیصر 7ستمبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف ایف ائی اے کو کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ، عدالت عالیہ نے مختصر فیصلے میں دائرہ اختیار سے متعلق ایف آئی اے سے 6 سوالوں کا جواب طلب کیا تھااور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 14 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جب کہ اسد قیصر کی جانب سے 10 اگست کو پشاور ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے جانے کی نوٹس کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے کیس پر انکوئری کرے جن اکاو¿نٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی وہ پارٹی کا اکاؤئنٹ ہے، جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے،یہ اکاونٹ غیر قانونی نہیں ہے،پارٹی کی سہولت کے لیے کھولا تھا، اکاوئنٹ سے 21 لاکھ کی ٹرانزیکشن ہوئی جس کا ریکارڈ موجود ہے اور یہ ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے۔