لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں اور انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں۔
سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے،پرویزالٰہی








