کوئٹہ (ممتازڈیسک)بلوچستان کے سینئر وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیانیہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کا مقصد ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے کے مترادف ہے ،
دشمن لابی کو صرف پاک فوج ہضم نہیں ہو رہا ہے،عمران خان دشمن لابی پر کام نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ فوج میں چیف کے تعیناتی کا اپنا ایک طریقہ کار واضح ہے،اس طرح کے بیانات سے نہ صرف فوج بلکہ ملک کی بدنامی ہوتی ہے ۔
حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عمران خان بیرونی پراپیگنڈہ کا حصہ بن کر اپنی افواج پاکستان سے محاذ آرائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،آج جو ہم چین کی نیند سوتے ہیں تو اس کی وجہ افواج پاکستان ہیں۔
عمران خان فوج سے محاذ آرائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،نور محمد دمڑ








