بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، عمران خان کا فوج سے ٹکراؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز) سینئر صحافی ،اینکرپرسن اور معروف تجزیہ کار طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوج سے ٹکراؤ نہ کریں جو انہوں نے مسترد کردیا ہے۔
سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور، کراچی، پشاور اور جنوبی پنجاب کے چند ساتھیوں کے مشورے کے باوجود عمران خان نے فوج سے ٹکراؤ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق ساتھیوں کے مشورے کے بعد عمران خان جواب دیا کہ یہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،میں نام لوں گا۔