بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان ، دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 5سکیورٹی اہلکارشہید ،4دہشت گرد بھی مارے گئے

راولپنڈی (ممتازنیوز)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 5سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے جب کہ چاردہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیاگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے خفیہ معلومات کی بناپر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 5اہلکار شہیدہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گردسکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق شہید 26سالہ کیپٹن عبدالولی کا تعلق واناجنوبی وزیرستان، نائب صوبیدار 45سالہ نواز کا تعلق ایبٹ آباد، 34سالہ حوالدار غلام علی کا تعلق سرگودھا،33سالہ لانس نائیک الیاس کا تعلق میانوالی اور 29سالہ سپاہی ظفراللہ کا تعلق بھی میانوالی سے تھا۔