راولپنڈی(ممتازنیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرکی جانے والی کارروائی کے دوران دہشت گردکمانڈر طفیل کوہلاک کردیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی شروع کی اس دوران فائرنگ تبادلے میں دہشت گردکمانڈر طفیل ماراگیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے اسلحہ اورایمونیشن برآمد ہوا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسزکیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، دھماکہ خیزموادکی تیاری اور درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ۔اس کے علاوہ وہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی اورگردونواح میں دہشت گردی کی بڑ ی کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا ۔









