لاہور(ممتازنیوز) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرنے کہاہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی بھی کارکن کو اداروں کی وفاداری اور بڑے عہدوں پر تعیناتی پر کوئی شک نہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں ہاشم ڈوگر نے کہاکہ اداروں پہ مکمل اعتماد ہے اور چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی بھی وفادار اور حقیقی کارکن کو نہ ہی اداروں کی وفاداری، بہادری اور بڑے عہدوں پر تعیناتی پر کوئی شک ہے۔ شک ہے تو نواز شریف کی وفاداری پر کیونکہ اداروں میں تعیناتی کا انکا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو اداروں کی وفاداری ، بڑے عہدوں پر تعیناتی پر کوئی شک نہیں ،ہاشم ڈوگر








