سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائم مقام گورنر آغا سراج درانی سیلاب متاثرین کے گھیرے میں آگئے شکارپور میں قائم مقام گورنر سندھ آغاسراج درانی کو سیلاب متاثرین نے گھیرلیا، اور شکایات کے انبار لگاتے ہوئے نعرے لگائے، جس کی وڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے متاثرین نعرے لگاتے رہے اور آغا سراج درانی کو واپس جانے کا کہتے رہے آغا سراج درانی نعروں کے بعد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر واپس چلے گئے۔خیرپور میں سیلاب متاثرین نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔جیو نیوزکے مطابق مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم سڑکوں پربال بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، کھانا پینا نہیں فراہم کیا جارہا نہ ہی ٹینٹ ملے ہیں،مظاہرین کے احتجاج پر نفیسہ شاہ گاڑی میں چپ چاپ بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔
آغا سراج درانی اور نفیسہ شاہ سیلاب متاثرین کے گھیرے میں آگئے








