بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طورخم، افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر روزانہ ٹنوں کے حساب سے درآمد

لنڈی کوتل (نیوز ڈیسک) افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر روزانہ ٹنوں کے حساب سے آتے ہیں، پشاور سمیت دیگر شہروں میں ٹماٹر اور پیاز کی سینکڑوں گاڑیاں پہنچ چکی ہیں، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے،کسٹم حکام نے 691 گاڑیاں کلیئر کرکے پشاور روانہ کر دی، قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ طورخم سے کسٹم حکام نے رابطے پر بتایا کہ یکم ستمبر سے چار ستمبر تک براستہ طورخم افغانستان سے ٹماٹروں کے دو سو چورانوے گاڑیاں اور پیاز کی تین سو ستانوے گاڑیاں پشاور پہنچ چکی ہیں اس طرح صرف طورخم کے راستے افغانستان سے ٹماٹروں اور پیاز کی 691 گاڑیاں کسٹم حکام نے کلیئر کرکے پشاور روانہ کر دی ہیں ۔