بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب زدگان کی مدد، پاکستانی بچہ اور خاندان سعودی خرچ پر عمرہ کریگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے ایک چار سالہ بچے اور اس کے والدین کے لئے سرکاری مہمان کے طور پر عمرہ کرانے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے خود اپنے عمرے کی ادائیگی کے لئے جمع رقم ملک میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے عطیہ کردی۔ سعودی سفیر نے چار سالہ احمد مصطفی کو سعودی سفارت خانے مدعو کیا اور انہیں سعودی خرچ پر عمرے کی خوش خبری سنائی انہیں مدینہ منورہ جانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔خوش نصیب خاندان کو رواں ماہ کے آخر میں سعودی قومی دن کی تقریبات مکمل ہونے کے فوری بعد عمرہ کرایا جائے گا۔ اس موقع پر چار سالہ احمد مصطفی کے والد نے سعودی سفیر نوال بن سعید المالکی کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نے بچے کو تحائف دیئے اور اس کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بچہ پوری قوم کے لئے قابل فخر ہے۔