بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح نے سب سے زیادہ قرض لینے والے وزیر خزانہ کا اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہاہے کہ حکومت کے اپنے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مفتاح اسماعیل پاکستان کا سب سے زیادہ قرض لینے والا وزیر خزانہ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں مزمل اسلم نے کہاکہ صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں7400 ارب کا قرض لیا جو پاکستان کا مجموعی طور پر 18 فیصد بنتا ہے، کچھ سیکھیں امپورٹڈ حکومت سے ایسے بچاتے ہیں ملک دیوالیہ سے۔