اسلام آباد(ممتازنیوز) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
قمر زمان کائرہ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نےکہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کا دورہ کر کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر خصوصی طور پر پلوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا پاکستان اس وقت سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایک شدید مشکل کا شکار ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس مشکل سے نکلنے کے لیے پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی کوششیں خوش آئند ہیں، گلگت بلتستان گلیشیئر برسٹ اور فلیش فلڈنگ کی صورت میں موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔
سید مہدی شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کے دورے سے وہاں کے عوام کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ سکردو میں دریا کے کٹاؤ کے نتیجے میں نقصانات کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، قمر زمان کائرہ








