بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین جنگ میں ہتھیاروں کی قلت، روس شمالی کوریا سے ہتھیار خریدنے لگا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں جاری شدید جنگ کے بعد روس کو اسلحہ کی قلت کا سامان ہے ، ماسکو نے اسلحہ کمی پورا کرنے کیلئے شمالی کوریا سے بڑے پیمانے پر گولہ بارود خریدنا شروع کردیا ہے۔ امریکا کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ روسی وزارت دفاع شمالی کوریا سے کروڑوں راکٹس اور گولہ بارود خریدنے کے عمل میں ہے تاکہ انہیں یوکرین جنگ میں استعمال کیا جاسکے۔ امریکی عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ روس کی وزارت دفاع کا پیانگ یانگ سے ہتھیار خریدنا اس بات کی نشانی ہے کہ روسی فوج کو یوکرین میں اسلحہ کی کمی کا سامنا ہے۔یوکرین جنگ میں اب تک فریقین کی جانب سے بڑے پیمانے پر گولہ بارود استعمال کیا جاچکا ہے اور یوکرین جنگ جس کا کوئی واضح انجام نظر نہیں آ رہا ہےمیں اب تک دونوں ممالک بڑے پیمانے پرگولہ بارود اورفوجی سازوسامان سے محروم ہوچکے ہیں۔ تاہم مغربی پابندیوں کے باعث ماسکو کیلئے اسلحہ بنانے کیلئے درکار اجزاکی خریداری مشکل ہوگئی ہے جبکہ روس کمپیوٹر چپس بھی نہیں خرید پارہا ہے ۔ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ہم توقع ہےکہ روس مستقبل میں شمالی کوریا سے مزید فوجی ساز و سامان کی خریداری کرسکتا ہے۔