بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزارتوں، محکموں کی327 اسامیوں پر گریڈ 17 تک کی بھرتی کی منظوری

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارتوں، محکموں کی327 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسامیاں گریڈ ایک سے 17 تک کی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیے ہیں ۔ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن میں گریڈ ایک تا 15 کی 117 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، وزارتِ نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا ماتحت ادارہ ہے۔ وزارتِ دفاع کے ماتحت جی ایچ کیو میں گریڈ 15 تک 201 سول اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔فیڈرل سروس ٹریبونل میں 3 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔ سٹیٹ آفس میں گریڈ 16 اور 17 کی 5 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔وزارت آئی ٹی کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔ آسامیوں پر 6 ماہ میں بھرتی کا عمل مکمل کرنا ہو گا۔این او سیز اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کردیئے ہیں۔