بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو آخری موقع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےچیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اوراسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 12 ستمبر کے بعد مزید موقع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے 12 ستمبر کو جواب اور حتمی دلائل طلب کرلیے، ذرائع کا مزید کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودھری سے بھی 12 ستمبر کو جواب اور دلائل طلب کرلیے، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کے لیے 2 بار مہلت مانگ چکی ہے۔