بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف عالم دین طارق جمیل کی ملاقات 

 لاہور(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ اہم مواقع پر قوم کی رہنمائی کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علماء کرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، علماء کرام کی ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک نماز ظہر کا وقفہ لازمی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے ہم نے قانون سازی کی جبکہ نجی طور پر بھی سودی کاروبار کرنے والوں کیلئے پانچ سال کی سزا مقرر کی ہے۔
پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ کسی بچی اور خاندان کے ساتھ دھوکہ نہیں ہوسکے گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں دین کی خدمت کی سعادت دی ہے جو ہم کرتے رہیں گے۔
پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، یوسف جمیل، سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو، ڈاکٹر فیاض رانجھا، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔