بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں کرپٹ انتظامیہ نے سیلاب کو کمائی کا ذریعہ بنالیا،جعلی ٹینٹ سٹی بنانے کا انکشاف

کراچی(ممتازنیوز)سندھ میں کرپٹ انتظامیہ نے سیلاب کو کمائی کا ذریعہ بنالیا، جعلی ٹینٹ سٹی بنا کر کروڑوں روپے کے فنڈزہڑپ کئے جانے لگے۔یہ انکشاف سندھ کی معروف صحافی ناز سھتونے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے ٹنڈو جام میں قائم کئے گئے مبینہ جعلی ٹینٹ سٹی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ایک طرف سندھ میں لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے مدد کو پکار رہے ہیں اور پوری دنیا ملین آف ڈالرز امداد دے رہی ہے تو دوسری طرف سندھ میں انتظامیہ جعلی ٹینٹ سٹی بنا کر اس کے نام پر پیسے نکال کر جیب بھر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خالی ٹینٹ سٹی ٹنڈو جام میں بنایا گیا ۔