لاہور(ممتازنیوز) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ کوگرفتار کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرکے حبس بےجا میں رکھنے کے معاملے پرملازمین محکمہ سندھ اینٹی کرپشن کے خلاف لاہورتھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تحریک انصاف ملک میں انتخابات چاہتی ہے اس مقصد کیلئے عوامی رابطہ مہم عروج پر ہے،اداروں سے کسی بھی معاملے پر اختلافات نہیں چاہتے پاکستان کا مفاد اداروں اور عوام کی یکجہتی میں ہے اور واحد وفاقی جماعت کی حئیثئت سےتحریک انصاف اسی یکجہتی کا مظہر ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 7, 2022









