بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی توہین عدالت کیس میں پیشی ،پی ٹی آئی رہنمائوں کو جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس پیشی کے دوران پی ٹی آئی رہنمائوںعدالت کے باہرروک دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری، وزیراعلیٰ کے پی محمود ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ، وزیر داخلہ پنجاب ہاشم بابر ڈوگر ، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین ، صوبائی وزیرمحمود الرشید، راجہ بشارت ، راشد حفیظ کو ہائی کورٹ میں اندر جانے کی اجاز ت نہیں دی گئی۔ رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بتایا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیئے گئے ناموں کے لسٹ کے علاوہ کسی کو بھی اندر جانے کی اجاز ت نہیں جن کے نام موجود ہے وہ عدالت میں اندر جا چکےہیں۔قبل ازیں عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ ،کابینہ اراکین ،سپیکر اور ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام سینئر رہنما بنی گالہ سے عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ پہنچیں۔