بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ نہیان بن مبارک کوشکریہ کا پیغام

اسلام آباد (ممتاز نیوز) وزیراعظم کا شیخ نہیان بن مبارک کوشکریہ کا پیغام ، سیلاب متاثرین کے خطیر رقم کی امداد دینے پر پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت ، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان پر شکر یہ کے پیغام میں کہا کہ پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر دیاجانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے ،سیلاب متاثرین کے لیے فراخ دلانہ مدد پرپوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی اور پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔