اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’حکومت تو نہیں بچا سکتے، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ‘۔سماجیرابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ’آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ گے، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے‘۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
حکومت تو نہیں بچا سکتے انشاءاللّہ، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی! آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاو اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے! https://t.co/6ihS9I0Y6b
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2022









