بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم جنس پرستی کے قانون کوشریعت کورٹ میں چیلنج کردیاگیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )ہم جنس پرستی کے قانون کوشریعت کورٹ میں چیلنج کردیاگیا،یہ قانون سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے دورمیں منظور ہواتھااوراس قانون کے تحت اب تک اٹھائیس ہزار مرد اور عورتیں نادر۱سے اپنی جنس تبدیل کروا چکی ہیں،اس قانون کے مطابق ایک مردعورت کاشناختی کارڈ لے کرمرد سے شادی کرسکتاہے،شریعت کورٹ میں درخواست سوسائٹی اورمعروف تجزیہ کار اورسابق بیوروکریٹ اوریامقبول جان کی جانب سے دائر کی گئی ،شریعت کورٹ میں پیشی کے موقع پرایک خواجہ سرا نے کہاکہ شرعی حوالے سے ہم بھی پارٹی بنے ہیں ہم لوگ اپنی شرعی حیثیت یہ بتاناچاہیں گےکہ اللہ تعالیٰ نے جیسے ہمیں دنیامیں بھیجاہم جنس تبدیل نہیں کرتےہمارے ساتھ کچھ ہیلتھ کے ایشوز ہوتے ہیں،سب سے پہلے ان ٹرانس جینڈ رکامیڈیکل کرناچاہیےجواپنے آپ کوکہتے ہیں کہ ہم اصل خواجہ سراء ہیںاوردنیاکوگمراہ کیاہواہے میں چاہتی ہوںسب سے پہلے ان کی پکڑ دھکڑ کرنی چاہیے،20فیصد ایسے لوگ ہیں جودوسرے جینڈرز کومجبور کرتے ہیں کہ ان کوبھی ٹرانس ہوناچاہیےکیونکہ ان کابہت بڑادھندابندہونے والاہے