اسلام آباد (ممتاز نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے کی تباہی ہوئی، 3کروڑ 30لاکھافراد متاثر ہوئے ہیں،بچوں اور خواتین سمیت 1300افراد جان بحق ہوئے ہیں۔جمعہ کو وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کے پاکستان کے دورہ پران کے شکر گزار ہیں اور یہ پاکستان کے باعث افتحار ہے کہ انھوں اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے پاس آئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے کی تباہی ہوئی ہے اور سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھافراد متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے سندھ، پنجاب، کے پی، جی بی، بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں تباہی مچی ہے جس سے بچوں اور خواتین سمیت 1300افراد جان بحق ہوئے ہیں، جب کہ اس وقت متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا بہت بڑا چیلنج کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کے لیے ہر ممکن مد د فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنر یواین نے کہا کہ دورہ پاکستان میں وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں سے بریفنگ لی ہے،اقوام متحدہ اس وقت پاکستانی عوام اور حکومت کساتھ ملکر کام کرنے کا عزم رکھتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک ہم انکی رہنمائی کریں۔ انھوں نے کہا کہ میر ے اس خصوصی دورہ پاکستان کا مقصد صرف سیلاب متاثرین کے حالات سے زمینی آگاہی اور انکے ساتھ مکمل ہمدردی کے لیے ہے،ہماری کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کے عالمی سطح پر فنڈریزنگ کی جائے گی۔موسمیاتی تبدیلی سے جیسے پاکستان متاثر ہوا ہے تاریخ میں اس پہلے کبھی نہیں ہوا، موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے کوئی حصہ نہیں ہے پھر بھی سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے، ہمیں ملکر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ آج پاکستان جیسا ملک اس ے متاثر ہوسکتا ہے تو کل کو دیگر ممالک بھی اس تبدیلی کی زد میں آسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورتحال سے نکلنے کے لیے بڑی امداد کی ضرورت ہے، پوری دنیا کو اس وقت پاکستان کی بھر پور انداز میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد
پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے کی تباہی ہوئی، 3کروڑ 30لاکھافراد متاثر ہوئے،بلاول بھٹو








