لندن (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالت نے اپنا اردہ ظاہر کر دیا، ان پر فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالتی فیصلے سے پہلے سوشل میڈیا پر بدتمیزی شروع ہوچکی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے اپنا اردہ ظاہر کردیا، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، طلال، دانیال اور نہال ہاشمی کو تو آناً فاناً سزا دی گئی، ہمارے تینوں رہنماؤں کی اسمبلی رکنیت ختم کی گئی، نہال ہاشمی کو تو ایک ماہ جیل بھی کاٹنی پڑی، عمران خان کوئی بچہ تو نہیں ہے۔
عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، اسحاق ڈار








