اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے امریکی وزارت دفاع کی طرف سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے آلات اور سروسز کی مد میں 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیںایف 16طیاروں کےسپیئر پارٹس بیچے جائیں گے۔اپنے ایک ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہاکہ پچھلی مرتبہ ہم نے ایف سولہ طیارےخریدنےکامعاہدہ کیاتوانہوں نےہم سےپیسےلئے،پارکنگ کےواجبات تک نکلوائےاور ادائیگی کےباوجودہمیں جہازدینےسےانکارکردیابلکہ انہوں نےپیسےواپس لوٹانےکی بجائےہمیں گندم اور سویابین پرہی ٹرخادیا۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ بھی مت بھولئےکہ جب ہم نےبھارتی جارحیت کے جواب میں اپنےخریدےگئےجہاز،جن میں سےچند ایک واقعتاًہمیں دےدیےگئے،استعمال کئےتوکیاہوا؟ناراض ہوا،اس نےہم پر طیاروں کےاستعمال کی شرائط لاگوکیں اورانکا استعمال روک دیا!ہمیں حالیہ معاہدے کی شرائط جانناہیں۔
ایف 16 طیاروں کےپارٹس بیچے گا،شیریں مزاری کی امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے پرتنقید








