بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

142 بھارتی ارب پتیوں کی دولت 1876 کھرب روپے

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)فارچیون انڈیا کی 2022کے لیےبھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست کے مطابق ہندوستان میں مقیم 142 ارب پتیوں کی دولت مجموعی طور پر832بلین ڈالرز (1876 کھرب پاکستانی روپے) ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق تیار کردہ فہرست، جو ویلتھ مینجمنٹ فرم، واٹر فیلڈ ایڈوائزرز کے تعاون سے مرتب کی گئی ہے،فارچیون اور واٹر فیلڈ نے درج اور غیر فہرست شدہ دولت،اسکےساتھ ساتھ درج کاروبار سے باہر کی سرمایہ کاری کے بارے میں اضافی معلومات: جیسے کہ دیگر عوامی کمپنیوں میں حصص اور دیگر نجی اداروں/اسٹارٹ اپس وغیرہ کی تفصیلات جمع کیں۔فہرست کے مطابق بھارت کی امیر ترین شخصیت گوتم اڈانی ہیں جن کی مجموعی دولت 129.16 ارب ڈالرز ہے ان کے بعد بھارت کے دوسرے امیرترین شخص مکیش امبانی ہیں جن کی مجموعی دولت 94.57 ارب ڈالرز ہے، بھارت کا تیسرا امیر ترین خاندان شپور مستری اور سائرس مستری کا ہے جس کی مجموعی دولت 32.35ارب ڈالرز ہے۔