بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے مجھے وکلا کی ضرورت ہے،عمران خان

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے مجھےوکلا کی ضرورت ہے۔
گوجرانوالہ بار کونسل میں وکلا کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، وکلانے بھی حقیقی آزادی کی تحریک میں کرداراداکرناہے کیونکہ قانون وانصاف کی بالادستی کےبغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلاکی ذمہ داری ہےکہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کریں، حقیقی آزادی کی تحریک کیلئےمجھےوکلا کی ضرورت ہے۔