بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری میں موسلادھاربارش سے لینڈ سلائیڈنگ،روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند

مری (ممتاز نیوز) مری موسلادھار بارش کے باعث متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ چل پڑا۔ مری نیو مری پتریا ٹہ روڈ پر بڑی سلائیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے بند ہوگئی ۔ مری ۔لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ  ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام سے شروع ہوا جو نیچے نیومری پتریاٹہ روڈ تک پہنچ گیا ۔ مری۔لینڈسلائیڈنگ کی زد  میں بڑے درخت   آگئے امری روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی جبکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مری مقامی لوگوں کے مطابق ابھی تک  سڑک کو کھولنے کے لیے کسی قسم کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات سامنے نہ آسکے۔ ۔