اسلام آباد(ممتاز نیوز )عمران خان کو پی ڈی ایم کے مقابلے میں 9حلقوں سے الیکشن لڑنے کامشورہ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر کانام سامنے آگیا،تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے فوکل پرسن اظہرمشوانی نے اتوار کواپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پرویز خٹک صاحب کے کئی لوگ ناقد رہے ہیں لیکن ان کی سیاسی بصیرت کمال ہےجب پی ڈی ایم نے پورے پاکستان سے چن کر 9 حلقوں سے استعفے قبول کر کے ضمنی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تو پرویز خٹک نے تمام حلقوں سے عمران خان کو الیکشن لڑنےکی تجویز دی جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن اورپی ڈی ایم والےالیکشن سےہی بھاگ گئے
عمران خان کو9حلقوں سے الیکشن لڑنے کامشورہ دینے والے پی ٹی آئی لیڈرکانام سامنے آگیا








