اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ شب گوجرانوالہ سے واپسی پر لالہ موسیٰ کے مشہور ڈھابے پر کھانا کھانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی طرف سے طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں۔ بیشتر صارفین سابق وزیراعظم کے سادہ طرز زندگی کی تعریف کررہے ہیں ،بعض صارفین نے ان کے کھانا کھانے کے اس عمل کو عوامی انداز قرار دیا۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ عمران خان نہایت سادگی کے ساتھ چائے میں روٹی ڈبو کھا رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھاکہ چائے میں روٹی ڈبونے پر امپورٹڈ حکومت کا عمران خان کیخلاف توہین پراٹھا آرٹیکل کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ جانے کا اعلان۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گذشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں عوام کے ساتھ جلسے میں خطاب کیا، جہاں کے مشہور ریسٹورینٹ میں انہوں نے اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے سامنے چائے کا کپ اور چند روٹیاں رکھی جسے وہ چائے میں ڈبو کر کھانے رہے ہیں اور ساتھ ہی گفتگو بھی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین عمران خان کے کھانا کھانے کے اس عمل کو عوامی انداز قرار دے رہے ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ عمران خان نہایت سادگی کے ساتھ چائے میں روٹی ڈبو کھا رہے ہیں۔
’’عمران خان پرتو ہین پراٹھاکا مقدمہ ‘‘،سابق وزیراعظم کی ویڈیوپر دلچسپ تبصرے








