بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

استغفراللّٰہ،عمران خان بار بار توہین مذہب کا مرتکب ہورہا ہے،اسحاق ڈار

لندن (ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیراسحاق ڈار نے عمران خان کےگوجرانوالہ جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ ،عمران خان بار بار توہین مذہب کا مرتکب ہورہا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہاکہکسی کو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں اور عمران خان کو بھی اپنی زبان کو لگام دینی چاہیے۔ اگر اسے ان مذہبی معاملات کا علم نہیں تو بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کرے۔