بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیوبرکے اغواء کاالزام ،معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک ساتھیوں سمیت گرفتار

سیالکوٹ (ممتاز نیوز )سیالکوٹ پولیس نے معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک(نانی والا) کواغواکے کیس میں چارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،سوشل میڈیاپرجاری جنگ نے اس وقت حقیقت کاروپ دھارلیاجب ٹک ٹاکرنانی والا نے یوٹیوبر احمد علی کو روسٹ ویڈیوز بنانے پراغواء کرلیا،سیالکوٹ پولیس نے پیر کواپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ڈسکہ کے رہائشی احمدعلی نے امجد نانی کی مضحکہ خیز ویڈیواپ لوڈ کی تھی رنجش پرندیم نے احمد کو اغواء کر لیا.پولیس نے ندیم عرف نانی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی احمد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے