خیبر پختونخوا (KPK)کے ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔









