لندن(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک امدادی بوری کےبازار میں فروخت ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے بیرونی امداد رکوانے کی مذموم پروپیگنڈے کا ذمہ دارپاکستان تحریک انصاف کو ٹھہراتے ہوئے کہاہےکہ کیا پی ٹی آئی کے ہوتے پاکستان کو کسی ملک دشمن کی ضرورت ہے؟۔اپنے ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہاکہ چند روز قبل پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی مدد سے روکا۔اب 8 سال پرانی انڈیا کی تصاویر شیئر کرکے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیگ کررہے ہیں کہ بیرونی امداد پاکستان میں فروخت ہورہی ہے۔









