اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دو کروڑ دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،
چیک اسپیکرقومی اسمبلی نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ سے جمع ہونے والے فنڈ سے پیش کیا گیا۔
اسپیکر نے وفاقی حکومت کی جانب سیلاب متاثرین کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم سے اسپیکرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2کروڑ دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا








