ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے قومی مہم کا آغاز کردیا،شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے زور دیا کہ یہ مہم سیلاب سے تباہی کے آغاز سے ہی سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کی امدادی حمایت میں ہے۔الربیعہ نے مخیر حضرات اور خیراتی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ “سہیم” پلیٹ فارم کے ذریعے، الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ذریعے یا مختلف سعودی بینکوں میں سینٹر کے اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستانی کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیات دیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، امیر خرم راٹھور نے انکشاف کیا ہےکہ سیلاب سے 43ملین افراد متاثر ہوئے اور 20لاکھ گھر تباہ ہوئے،سفیر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستانی عوام کی حمایت کے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے قومی مہم کا آغاز








