بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ٹائیگر عمران خان کی میاؤں میاؤں، پرویز رشید کی عمران خان کے اچانک یوٹرن پر تنقید 

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما پرویز رشید نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکی عمران خان کو عزیز ہوگئے۔ میڈ یا پرگردش کرنے والی خبر وں میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمران خان نے رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے۔ پرویز رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جن کو عمران خان جانور ، نیوٹرل ، غدار اور میر جعفر جیسے نام سے پکاررہے تھے آج ان کے ہی گن گارہے ہیں۔عمران خان کواب جیل نظر آنے لگا ہے تو معافی مانگنے کے لئے تیار ہوگئے ۔ انہوں نے تنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یوتھیو ں کے ٹائیگر کی میاؤں میاؤں۔