ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر پہلا جہاز پاکستان روانہ ہوگیا، امدادی سامان کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے بھیجا گیا ہے، امدادی سامان میں غذائی اشیاء سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے،کنگ سلمان ریلیف سینٹر مجموعی طور پر سو ٹن امدادی سامان پاکستان بھیجے گا،سعودی عرب کیجانب سے مختص بنک اکاونٹ میں بھی فنڈز جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے
سعودی عرب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر پہلا جہاز پاکستان روانہ








