جدہ ( امیر محمد خان سے )میمن ویلفیئر سوسائٹی جدہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عبدالستار ایدھی ایوارڈ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی تعاون تنظیم او،آئ،سی میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ تھے،مہمان خصوصی نے اس موقع پر عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدلستارایدھی نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے وہ مثالی کام کئے ہیں جو بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج پاکستان قائم ہے تو عبدالستار ایدھی مرحوم کی مصیبت ذدہ عوام کیلئے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہے۔ رضوان شیخ نے کہاکہ آجکل سیاسی میدان میں مصروف لوگوں کی اپیل فلاحی کاموں میں عطیات جمع نہیں کرسکیں جو ایدھی مرحوم کی اپیل پر جمع ہوتے رہے ہیں وہ رنگ و نسل مذہب سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کرتے تھے اور آج بھی انکا ادارہ یہ کام۔کررہا ہے ۔آج پاکستان میں آنے والی آفت میں انکی کی محسوس ہورہی ہے میمن سوسائٹی کی جانب سے اس سال کا ایدھی ایوارڈ ااسماعیل میمن کو دیا گیا جبکہ سفیر رضوان سعید شیخ کو بھی پاکستان اور کشمیر کیلئے خدمات پر شیلڈ دی گئی ۔تقریب سے ما سا کے صدر شعیب سکندر،وسیم عبد رزاق، جاوید کھیرا نی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں میں پاکستان قونصل کے ویلفیئر قونصل بھی موجود تھے۔
عبدالستار ایدھی ایوارڈ اسماعیل میمن کو عطا،تقریب کے شرکاکامرحوم مخیرشخصیت کو زبردست خراج عقیدت








