بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہو گیا

ملک بھر میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں صرافہ مارکیٹ کے دوران ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 62 ہزار روپے کی حد عبور کر گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک گیر سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹس میں اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی بازار میں ہونے والی تیزی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4404 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔