اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نےکہا ہے کہ حکومت،جمہوری اقدار،قانون پرعملداری اورانسانی آزادی پربھرپور یقین رکھتی ہے۔
یورپین یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی (Ms Paola Pampaloni) سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زبردستی گمشدگی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کاپایئدار حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں،زیرحراست ملزمان پر تشدد،آئین پاکستان، تعزیرات پاکستان اوراسلامی تعلیمات کےبرخلاف ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تشدد انسانی حرمت اور تکریم کیخلاف ہے، کسی صورت قابل قبول نہیں،غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اورٹریفیکنگ کے خلاف سخت انتظامی ایکشن لئے ہیں۔
اس موقع پر پاؤلاپامپلونی کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کا اہم شراکت دار ملک ہے، تعمیری ڈائیلاگ جاری رکھیں گے،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین انسانی آزادی اورجمہوری اقدار سے متعلق قوانین میں اصلاحات کیلئے پاکستان سے مشاورت جاری رکھے گا،افغان شہریوں کے پرامن انخلا پر پاکستان کے انتہائی ممنوں ہیں۔
ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اورایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا اور دیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔
حکومت جمہوری اقدار،قانون پرعملداری اورانسانی آزادی پریقین رکھتی ہے،وزیر داخلہ








