بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سیلاب سے متاثرہ خواتین کی صحت کے مسائل حل کے لئے جلد ڈاکٹرز کمیٹی تشکیل دی جائے گی،کنول شوذب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف کنول شوذب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال کے لیے خواتین کو متحرک کرنا، خواتین کنونشن کی تیاری، کے پی اور پنجاب وومن ونگ ممبران کی حلف برداری اور خواتین ایڈوائزر کونسل کا قیام جیسے اہم نقاط شامل تھے۔
صدر کنول شوذب نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کی صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے لیڈی ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے جلد ڈاکٹرز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
کمیٹی برائے ماحولیات اور لائرز کمیٹی جلد خواتین کے لئے آگاہی سیشن منعقد کریں گی۔