اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نےمطالبہ کیاکہ چیئرمین سینیٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہیے۔
سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ افسوسناک،چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں،فواد








