بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیس معافی ،عمران خان کی ایک اور وعدہ پوراکرنے پر خیبرپختونخواحکومت کو مبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور وعدے کو پورا کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ انصاف تعلیم کارڈ کے ساتھ خیبرپختونخوا میں سرکاری کالجز کے دولاکھ 44ہزار طالب علموں کی 100فیصد فیس معاف ہوجائے گی ۔عمران خان نے کہا کہ تعلیم خاص طور پر اس ڈیجیٹل دور میں بہتر مستقبل کے حوالے سے اہم ہے ، خیبرپختونخوا میں تعلیمی مواقعوں کے حوالے سے رکاوٹیں ختم کی جا رہی ہیں ۔