بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ جاری، جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت، گریڈ 19 کے انوار الحق کی خدمات سی ڈی اے کے سپرد

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ،گریڈ20کے جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محمد ریاض کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) محمد انوار الحق کی خدمات کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد، کموڈور پاک بحریہ محمد عمران راناکو او ایس ڈی(ll) وزارتِ دفاعی پیداوار راولپنڈی مقررکردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی طلال احمد شاہ کی خدمات سندھ سے خیبر پختونخواحکومت کے سپرد کرد گئیں۔ گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان نصر اللہ خان کا تبادلہ منسو خ، نصراللہ خان کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدیات کی گئی تھی۔ادھر گریڈ 20 کےجوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محمد ریاض کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) محمد انوار الحق کی خدمات کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپردکرد ی گئیں۔ کموڈور پاک بحریہ محمد عمران رانا او ایس ڈی(ll) وزارتِ دفاعی پیداوار راولپنڈی مقررکردیاگیا۔کموڈور محمد عمران رانا کا تقرر 3 سال کیلئے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔