بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈسرکارکے ہتھکنڈے خوفزدہ نہیں کرسکتے، کل بھی عمران کے ساتھ تھا، آئندہ بھی رہونگا،سیف اللہ نیازی

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزسینیٹر سیف اللہ نیازی نے اپنے گھر پر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انہیں خوف زدہ نہیں کرسکتے، کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑاتھااور آئندہ بھی کھڑارہوں گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں سیف اللہ نیازی نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت سےخوفزدہ امپورٹڈکٹھ پتلیاں اپناخوف چھپانے اور ایک بیدار قوم کو دبانےکیلئےبےشرمی کی ہرحد سےگزررہی ہے،امپورٹڈ سرکاراور اسکےسرپرستوں کوشاید علم نہیں کہ یہ ہتھکنڈےتمہاراعبرتناک انجام نہیں ٹال سکتے!کل بھی عمران خان کے ساتھ تھ کھڑاتھااور آئندہ بھی کھڑارہوں گا،انشاءاللہ!