بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار کے اجلاس کا دوسرا روز ،اجلاس کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )قومی اسمبلی اور بین الپارلیمانی یونین کے اشتراک سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار کے اجلاس کا دوسرا روز ،اجلاس کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی،کنوینیر رومینہ خورشید عالم نے اجلاس کے گزشتہ روز کا ریکیپ پیش کیا،پارلیمنٹری میکانزمز اینڈ پریکٹسسز ٹو انسٹیٹیوشنالائیز ایس ڈی جییز کے موضوع پر سیشن کا انعقاد ہوا،موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا ،بچوں کے حقوق اور چھوٹی عمر کی شادی کے حوالے سے کی گئی قانون سازی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا،الیکسندرا بلاگوجیوک پروگرام مینیجر برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ آئی پی یو کا اظہار خیال،سیمینار کے انعقاد کا مقصد گڈ پریکٹسسز کو ایک دوسرے کے ساتھ شئر کرنا ہے ،سیمینار کا انعقاد 2016 سے کیا جا رہا ہے،سیمینار کے شرکاء نے قومی اسمبلی پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا،سیمینار کے شرکاء سے سوالات لیے گئے کنوینیر رومینہ خورشید عالم نے سوالات کے جوابات دیے،قانون سازی میں پارلیمنٹ کے کردار کو اجاگر کیا گیا،کائی لنگ ممبر فنانشل اینڈ اکنامک افیئرز کمیٹی نیشنل پیپلز کانگریس چائنہ نےسیمینار سے ورچوئل خطاب کیا۔