بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زارا نور نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

خوبرو اور دلکش اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں زارا نور نے کہا کہ بچے کی موت سے پہلے میں نے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ میں ڈپریشن کی مریض ہوں پچھلے سال میں اس کے لیے دوائیاں بھی لیتی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اب ڈپریشن کی دوائیاں لینے چھوڑ دی ہیں، اگر میرا بچہ زندہ نہ رہ سکے تو مجھے کوئی نیند کی گولی دے دیں تاکہ میں ڈپریشن سے بچ سکو۔

زارا نور نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے کوئی دوائی نہیں دی اور جس دن میرے بچے کی موت ہوئی میں صبح تک سو نہیں سکی۔

اداکارہ کا یہ بھی کہا کہ میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا، میں تکلیف اور بےحد دکھ سے دوچار تھی کیونکہ میں نے اپنا پہلا بچہ کھو دیا تھا۔

واضح رہے کہ  زارا نور اور اسد صدیقی نے رواں سال کے آغاز میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، تاہم انہوں صحت کی پیچیدگیوں اور قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے 6 ماہ میں ہی اپنے پہلے بچے کو کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔