ٹیلر سوئفٹ(Taylor Swift) نے 2026ء کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کر دی اور ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز (وی ایم ایز) کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ فنکار بن گئیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے پہلی بار دیے جانے والے آرٹسٹ ڈائریکٹر آنرز کا ایوارڈ حاصل کیا، اس اعزاز کے ساتھ ان کے وی ایم ایز ایوارڈز کی تعداد 31 ہو گئی، جبکہ اس سے قبل وہ بیونسے کے ساتھ 30، 30 ایوارڈز کے ساتھ مشترکہ طور پر سرِفہرست تھیں۔
آرٹسٹ ڈائریکٹر آنرز ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کیمرے کے پیچھے اپنے کام کے ذریعے میوزک ویڈیوز کے امکانات کو وسعت دینے اور بصری کہانی سنانے کے فن کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا ہو۔
مزید پڑھیں:یوئیفا نیشنز لیگ: آئرش فٹبالرز کا اسرائیلی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار
ٹیلر سوئفٹ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں گزشتہ 20 برس سے میوزک ویڈیوز کی تیاری میں شامل ہوں اور اب تک تقریباً 60 میوزک ویڈیوز میں کام کر چکی ہوں، جن میں سے 18 کی تحریر اور ہدایت کاری بھی میں نے خود کی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے ’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ کے لیے ویڈیو آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا، انہوں نے یہ ایوارڈ آنجہانی گلوکارہ ڈولی پارٹن کے نام کر دیا۔
تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’پیشنٹ زیرو‘ کی میوزک ویڈیو بھی پہلی بار پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی ہے۔









