بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ،معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، شیری رحمان

اسلام آباد ( ممتاز نیوز ) وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پا کستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دنیا کہ توجہ مبذول کرانی ہوگی، گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ ہے ، گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہے ۔بدھ کوشیری رحمان نے ایشیا پیسفیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوںسے نمٹنے کی کوشش کر رہاہے اور پوری دنیا کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، ملکر کام کرنا ہوگا۔ انھوںنے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دنیا کو توجہ مبذول کرانی ہوگی ، سیلاب سے ملک میں انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے میں نقصان ہوا ہے ، جب کہ بحالی کے عمل میں ہم تمام موجودہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ ہے ، گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہے ۔